خود ساختہ گلوکار اور مشہور گانا بدو بدی سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اب پشتو زبان میں بھی گانا ریلیز کر دیا ہے ۔
پاکستانی نژادبرطانوی شہری چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ گلورکاری اور اداکاری کے باعث کافی شہرت سمیٹ چکے ہیں جس میں بدو بدی گانے اور اس کی ویڈیو نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ان کا یہ گانا یوٹیوب پر 20ملین سے زائد بار دیکھا اور سنا گیا اس گانے کے باعث کافی تنازعات کا بھی شکار ہوئے ایک طرف ان کی ماڈل وجدان راؤ کی جانب سے ان پر سنگین الزامات تو دوسری جانب یو ٹیوب نے کاپی رائٹس کلیم کے باعث ان کا یہ گانا ہی یوٹیوب سے ہٹا دیا ۔
اب ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو پشتو میں گن گناتے سنا جاسکتا ہے ، پشتو میں جو وہ گانا گن گنا رہے ہیں اس میں ’سوک دی زما بے لہ تا پلوشی ‘ (اے پلوشے کون ہے میرا تیرے سوا) تاہم پشتو پر کم عبور رکھنے کی وجہ سے ان کے باقی گانے کی سمجھ صحیح طریقے سے نہیں آئی، گانے کی فرنٹ ویو پر لکھا گیا ہے کہ میری طرف سے پشتو کی پہلا گانا ۔
مزاحیہ گلوکار کو اس سے پہلے دبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران پشتو کے مشہور گلوررحیم شاہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں ان کو رحیم شاہ کی جانب سے سٹیج پہ آنے اور پرفار م کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔