خلیل الرحمٰن قمر کیس کی ملزمہ پر تشدد ثابت، تحریری حکم جاری

لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے کیس کی ملزمہ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ملزمہ کی حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کر کے کارروائی کی ہدایت کر دی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سےثابت ہوا آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کے تحت حراستی تشدد جرم ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں، ملزمہ کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔

تحریری حکم میں کہ گیا کہ عدالتی حکم پر ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، آمنہ عروج نے بتایا درخواست اس کی جانب سے دی گئی ہے۔