دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی بالرز چھاگئے ،بنگلادیش کے 29 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان 29 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 248 رنز درکار ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 5 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق نے ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔