راولپنڈی،قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

راولپنڈی(اُمت نیوز) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ملزم جارو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2022 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گڈی، ڈی جی خان میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔