پنڈی ٹیسٹ،پاکستان پر وائٹ واش کا سایہ منڈلانے لگا

راولپنڈی ( اُمت نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستان کے سر پر بنگلادیش کیخلاف تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے جبکہ بنگلا دیش کی میچ پر گرفت مضبوط ہے، بنگلادیش کو تاریخی کلین سویپ کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے اور ان کے پاس 9 وکٹیں بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب اگر پاکستان کو میچ جیتنا ہے تو 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہو گا، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 172رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور بنگلا دیش کو میچ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا تھا۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بھی آج راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے، اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو قومی ٹیم کلین سویپ سے تو بچ جائے گی مگر سیریز برابر کرنے کا موقع ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔