خیبر پختو نخوا(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت کرنے کا اعلان کردیا جبکہ جلسے کی کامیابی کے لیے تمام اراکین کو ایک ہزار افراد لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام اراکین کو جلسے کے لیے ایک ایک ہزار افراد لانے کا ٹاسک دے دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، کسی بھی قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔
ہم چاہیں گے تب ہی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کیلئے نکل سکے گا، فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ جلسے کے لیے سفری اخراجات پارٹی برداشت کرے گی، بظاہر جلسے کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، ضلعی سطح پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی قافلوں کو لیڈ کریں گے۔