اسلام آباد(اُمت نیوز)یومِ فضائیہ کے موقع پر وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے پائلٹ نشان حیدر شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عامر شہزاد تھے۔تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی۔
شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر پھول رکھے گئے اور پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
ہر سال 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ منانا 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کردار کی یاد دلاتا ہے۔
وہ تاریخی دن جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات اور بہادری کی لازوال مثالیں قائم کرتے ہوئے پاک سرزمین کی حفاظت کی تھی۔