لاہور(اُمت نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کیلئے کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کیلئے کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے مقررکی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے 26 ورکنگ ڈے کی ہوگی جبکہ ہر مہینے میں 4 ہفتہ وار تعطیلات فراہم کی جائیں گی۔ 1423روپے فی یوم اجرت ہوگی،گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق فی یوم اوقاتِ کار 8گھنٹے ہوں گے۔