لندن(اُمت نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمے دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کر دیا، پوری کوشش کر رہے ہیں، قومی ایئر لائن جلد بحال ہو گی۔
لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کی آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے ٹی ٹی پی کے جرائم پیشہ افراد کے لیے سرحدیں کھول دیں۔