طاقتور طوفان’’یاگی” چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا

 

ویتنام(اُمت نیوز)ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان "یاگی” چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ویت نام کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، طوفان کی زد میں آکر 12 لاپتا اور 78 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل چین میں طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور 145 میل فی گھنٹا رفتار کی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جس سے 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔