پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری

اسلام آباد (اُمت نیوز)ساؤتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے پاکستان جونئیر اتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردئیے گئے۔

قومی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم 9 ستمبر کی صبح لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوگی، 12 رکنی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم لاہور سے امرتسر بذریعہ بس سفر کرے گی۔

ٹیم میں 11 مرد اور ایک خاتون اتھلیٹ شامل ہے، امرتسر سے قومی اتھلیٹکس ٹیم بذریعہ فلائیٹ چنائی جائے گی۔

سیف جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنائی میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔