پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے، جس میں دستی بم اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ سے ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی جلسے کے ارد گرد تعینات کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔