سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر چوری ہوگئے

اسلام آباد(اُمت نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر چوری ہوگئے جس پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے نجی کمپنی سے 131 کمپیوٹر خریدے تھے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں میں دو ملازمین زاہد اقبال اور فیصل خان کی حرکات مشکوک پائی گئیں۔ زاہد اقبال سیکریٹری ٹو چیف جسٹس کا ڈرائیور ہے جبکہ فیصل خان سپریم کورٹ میں بطور نائب قاصد تعینات ہے۔

پولیس نے زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فیصل خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔