پشاور(اُمت نیوز)8 گھنٹے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطے بحال ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق رات گئے اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے علی امین گنڈاپور کی واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ لگتا ہے وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔ وفاقی حکومت بتائے کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟۔
قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے رابطہ ختم ہوچکا۔ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ان کے سیکورٹی عملے سے بھی رابطہ نہیں، ان کے فون بھی بند ہیں۔
وزیراعلی کی بازیابی کے لئے خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔