پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہے۔

اسلام آباد کی نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں آسمان کیسے کیسے رنگ بدلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ایم این اے زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست میں لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایم این اے نسیم الرحمٰن، شاہ احد خٹک اور ‏سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔