اسلام آباد(اُمت نیوز)نشان حیدر یافتہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یومِ شہادت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔
میجر عزیز بھٹی کی فرض شناسی، عزم اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔