9 مئی مقدمات،علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوں گے

راولپنڈی(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سرکاری مصروفیات کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

دوسری جانب اس کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے۔