چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری ایریگیشن پنجاب کی زیرصدارت اجلاس کاانعقاد

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سیکرٹری ایریگیشن پنجاب کی زیر صدارت جمعرات کے روز اجلاس منعقد ہوا. سیکرٹری ایریگیشن پنجاب نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب سمال ڈیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے.اجلاس میں راول ڈیم کے اضافی پانی کی اسلام آباد میں ترسیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ راول ڈیم سے سپیل ویز کے زریعے ضائع ہونے والے پانی کو استعمال میں لایا جائے۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے پنجاب حکومت سے 2 سال قبل راول ڈیم کے اضافی پانی کی فراہمی کے درخواست کی تھی۔اس ضمن میں اجلاس میں روال ڈیم سے اسلام آباد کو مزید 2 ملین گلین یومیہ پانی کی فراہمی پر مثبت تبادلہ خیال کیا گیا.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کا واٹر مینجمنٹ ونگ اور پنجاب سمال ڈیم کی ٹیمیں ملکر پانی کی فراہمی کے SOP’s کو حتمی شکل دیں گی اور پانی کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرنے کے بعد حتمی منظوری لی جائے گی. اجلاس میں راول ڈیم میں آلودگی کے سدباب کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بھی خیال کیا گیا.