راولپنڈی ،لاہور، بہولپور(اُمت نیوز)پنجاب کے محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے 37، لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے 1، 1 ڈینگی کا مریض سامنے آیا ہے۔