اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے ، نمبرزپورے ہونگے تو ہی بل پاس ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ بل پاس ہورہا ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بل میں ریفارمز کی بات ہے جب سامنے آئے گا توحمایت یا مخالفت کا فیصلہ کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو اعلان کیا کہ اس ملک کو ایک پارٹی نہیں چلا سکتی، ملکی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا بہت ضروری ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا میں بہت احترام کرتا ہوں، جنہوں نے ہم پر کیس بنایا آج ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں، میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں ، حالات کے مطابق گورنر راج کافیصلہ کیا جاتا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے افغانستان سے مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق پالیسی وفاق کا دائرہ اختیار ہے، علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے متعلق بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔