لاہور(اُمت نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں 71 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
میانوالی سے فتنہ الخوارج کا ایک اور فیصل اباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتارکیا گیا۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ 2، ڈیٹونیٹر، 26حفاظتی فیوز ،73 فٹ وائر،گولیاں اور اسلحہ .موبائل فون اور نقدی برامد کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ،عثمان ،عمران صدیقی ،شانی ،شوکت، ۔احمد خان،۔شیراز محمود ،سعید الرحمن اور مستجاب کے نام سے ہوئی۔
حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔