اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
جمہوریت کےعالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری، جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیرمتزلزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار پر عملدرآمد ہمارے قومی طرز عمل کا عکاس ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی معاشرے کے قیام کی کوششوں کا عزم کرتے ہیں۔