سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سلیمہ امتیاز کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد ہونے کے بعد پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔

سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی20 ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

اس موقع پر سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکرگزار ہوں،

مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔