جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

 

اسلام آباد(اُمت نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

خصوصی کمیٹی کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہوگیا اور مولانا فضل الرحمان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی خصوصی کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے جہاں وہ مجوزہ آئینی ترمیم پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔