?????? ??? ??????? ?? ??? ?? ???????? ????? ???? ???

آئینی ترمیم پر ووٹنگ کا اجلاس کل تک موخر کردیا گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سمیت متعدد اراکین اسمبلی کی تجویز پر آئینی ترمیم پر ووٹنگ کا اجلاس کل تک موخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیربعد شروع ہوگا، پارلیمنٹ ہاوس میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، علیم خان، رانا تنویر اور اعجاز الحق، مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اسی طرح چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان خصوصی کمیٹی کے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔

کابینہ ذرائع نے مزید بتایا کہ جے یو ائی کی شاہدہ اخترعلی ،سینیٹر ایمل ولی خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے، سینیٹر علی ظفر، سینٹر شبلی فراز میں بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔

دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں موجود ہیں جبکہ اٹارنی جنرل خصوصی کمیٹی کو مجوزہ آئینی ترامیم پر بریف کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے خصوصی کمیٹی اجلاس میں بل موخر کرنے کی تجویز دے دی جبکہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے بھی آئینی ترمیم پر ووٹنگ کل تک موخر کرنے کی تجویز دی تھی۔

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی سے صادق سنجرانی اور بی این پی مینگل کے وفد کی ملاقات ختم ہوگئی، صادق سنجرانی سپیکر سے ملاقات کے بعد باہر آگئے،اس موقع پرصادق سنجرانی نے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے موٹی موٹی باتیں ہمیں سردار اختر مینگل کے لیے بتائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہاکہ بی این پی کے دونوں سینیٹرز یہ باتیں سردار اختر مینگل تک پہنچائیں گے، اُس کے بعد ایک اور میٹنگ ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔