فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بارپھر فائرنگ

 

فلوریڈا(اُمت نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب پیش آیا تاہم واقعہ میں سابق صدر مکمل طور پر محفوظ رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر رواں سال جولائی میں بھی پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔