اسلام آباد(اُمت نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی گہما گہمی کے درمیان ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے،
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 13 روپے 6 پیسے کم ہوگئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔