گوجرانوالہ(اُمت نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد گھر میں سو رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جب وہ لوگ سو رہے تھے تو انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
مقتولین میں 2 بھائی اور ان کے 2 کزن شامل ہیں، ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اور چچا کے بیٹے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔