آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لیے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے اپنے طریقہ کار کے مطابق معاہدے کی منظوری دینا ہوتی ہے، 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے کمرشل بینکوں سمیت ذرائع سے مدد لی گئی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے فنڈنگ میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔