واشنگٹن(اُمت نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی، سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ جان باس نے انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کیلیے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کے لیے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر بھی بات کی۔