روس (اُمت نیوز)روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم 18 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا, روسی وفد پاکستانی وزیرخارجہ و ڈپٹی وزیراعظم سے مذاکرات کرے گا، روسی وفد کا دورہ پاکستان دو طرفہ ہوگا، پاکستان کی اگلے سال اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی رکنیت سے پہلے روسی اعلی سطح دورہ انتہائی معنیٰ خیز ہے، دورہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔