خالصتان رہنما قتل سازش،مودی سرکار کیلیے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی
بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو امریکی عدالت نے طلب کر لیا۔
بھارتی مشیر قومی سلامتی کی طلبی پر مودی سرکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو طلب کر لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش عین وقت پر پکڑی گئی تھی جس کے تانے بانے بھارتی حکومت اور را سے ملے تھے۔
سکھ فار جسٹس نے امریکی عدالت میں مودی سرکار اور را کے سربراہ کیخلاف سکھ رہنما قتل کیس پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں اجیت دودل کا کردار بھی سامنے آیا تھا۔
اپنے وکلا کے ذریعے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےٹھوس شواہد فراہم کیے تھے۔