فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسرا ٹی 20، پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے ہرادیا

ملتان: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا ویمن ٹیم کو 13 رنز سے ہرادیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔

اس سے قبل پیر کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو10 رنز سے شکست دی تھی، تین میچز پر مشتمل سیریزکا آخری میچ کل جمعہ کو صبح 10 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔