بماکو: مالی کے دارالحکومت میں ملٹری اینڈ پولیس ٹریننگ کیمپ اور ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 50 سے زائد ملٹری پولیس کے طلبا ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں ملٹری پولیس کے ایک تربیتی کیمپ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ چاروں اطراف سے کیا گیا حملہ اتنا اچانک اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔
حملہ آور جاتے ہوئے فوجی اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ حملے کی ذمہ داری جماعت نصرة الاسلام والمسلمین نے قبول کرلی جو خود کو القاعدہ کا مقامی ونگ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔
حملے کی اطلاع ملنے پر مزید نفری طلب کرلی گئی۔ جائے وقوعہ سے 77 لاشیں ملی جب کہ 255 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔