فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہورپولیس کا کریک ڈاون، پی ٹی آئی کے 80 سے زائد رہنما و کارکن گرفتار

لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 2 روز میں 80 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کارکنوں کو گھروں، دکانوں اور ڈیروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا، پولیس نے شاہدرہ،کوٹ لکھپت، مناواں، کینٹ ،ہربنس پورہ سے ورکرز کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماوں اور کارکنوں کو نظر بند کروانے کے لئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا، مراسلہ اقبال ٹاو¿ن ڈویژن پولیس کی جانب سے بھجوایا گیا۔

پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن،مہر واجد، وقاص امجد اور ندیم بارا سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں، فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔