بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو
بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو

مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کر سکا

اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا چوتھا اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔

اجلاس میں قانونی ٹیم آج بھی سپریم کورٹ کی وضاحت اور نئے الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خط کا جائزہ بھی لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس پیر کو دوبارہ ہوگا۔

اس سے قبل مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور کےلیے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والا الیکشن کمیشن کا تیسرا اہم اجلاس بھی بے نتیجہ رہا تھا۔