فائل فوٹو
فائل فوٹو

مخصوص نشستوں کا معاملہ، پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا 12 جولائی کے فیصلے پر اطلاق نہیں ہوتا، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ قرار دیا جائے کہ اسپیکر قومی اسمبلی خط کا 12 جولائی فیصلہ پر خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کو مسترد کردے اورالیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو تقسیم سے روکا جائے۔