حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی گاڑی سے سےپانچ کلو سے زائد چرس اور ایک عدد بغیر لائیسنس کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نےاسماعیل ڈاہری کو گرفتارکرکے منشیات اوراسلحہ رکھنے کا مقدمہ دائر کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم محمد اسماعیل ڈاہری اور اسکے ساتھی عنایت اوٹھو نے اپنے ابتدائی بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے برآمد گاڑی V8 بغیر لائسنس پائی گئی، گرفتار ملزم اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوٹھو کے خلاف ماضی میں کئی مقدمات درج ہیں ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کیے ہیں۔