فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم امریکا جانے سے قبل لندن پہنچ گئے

لندن: وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ پہنچ گئے، جہاں سے وہ امریکا کے دورے پر جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے ہوتے ہوئے نیویارک پہنچیں گے۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ امریکا نہیں جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار نیویارک نہیں جائیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام بدستور برقرار ہے۔