اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست دے دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں۔الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ثمینہ خالد گھرکی کی نشست معطل کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا
یاد رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔