تہران: ایران میں میتھین گیس دھماکے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں51افراد ہلاک ہو گئے۔دھماکے میں 70 کے قریب کان کن دب گئے تھے۔
ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا جنوبی صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں ہوا۔ امدادی کاموں کے دوران 45 سے زائد کان کنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
کوئلے کی کان میں اب بھی 25 کان کن دبے ہوئے ہیں جب کہ اسپتال لائے گئے کان کنوں میں سے ابتدائی طور پر 30 کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی دیگر17 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔
ایران میں کوئلے کی کان کے حادثات ناقص انفرا اسٹریکچر اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث عام ہیں۔
یاد رہے کہ ایران تیل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی معدنیات سے بھی مالا مال ہے اور سالانہ تقریباً 1.8 ملین ٹن کوئلہ بھی نکالتا ہے تاہم اس کی ضرورت 3.5 ملین ٹن ہے۔