فائل فوٹو
فائل فوٹو

جے یو آئی خیبر پختونخوا کے انتخابات، مولانا عطاالرحمن بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا عطاالرحمن بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی خیبرپختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں منعقد ہوئے، جس میں 2165 ارکان مجلس عمومی نے شرکت کرکے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے صوبائی امیر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب کرنا تھا۔

تاہم 1930 ارکان شرکت کرکے اگلے 5 سال کے لیے سینٹر مولانا عطا الرحمن کو صوبائی امیر اور مولانا عطا الحق درویش کو صوبائی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کردیا۔

قبل ازیں ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق جے یو آئی خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہورہے ہیں، 2000 سے زائد ارکان صوبائی امیر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب کریں گے۔