لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے۔
کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے تاہم ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی منسوخ کر دی گئی۔
ڈی سی لاہور کی جانب سے 30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کیے گئے تھے۔
پولیس نے جلسے کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا جبکہ زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوایا گیا۔نظر بندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔