جو رپورٹ کارڈ منظر عام پر آئی ہے اس میں جلسہ فلاپ نظر آیا، فائل فوٹو
جو رپورٹ کارڈ منظر عام پر آئی ہے اس میں جلسہ فلاپ نظر آیا، فائل فوٹو

علی امین گنڈا پور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوا اس لیے لیٹ پہنچے، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ(ن) بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پو ر کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو ا اس لئے وہ لیٹ پہنچے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا جو رپورٹ کارڈ منظر عام پر آئی ہے اس میں جلسہ فلاپ نظر آیا،علی امین گنڈا پور وقت پر پہنچ نہیں سکے، عدالت نے کہا کہ جلسہ کی درخواست نہیں دی تھی کیسے اجازت دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ سے معلوم ہو گیا عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، سارا دن لگے رہے جلسہ ہوگا مگر وقت پر علی امین گنڈا پور پہنچ نہیں سکے، انتظامیہ کو درخواست کردیتے اگر مزید وقت درکا تھا، علی امین گنڈا پور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو ا اس لیے وہ لیٹ پہنچے۔