افغان حکومت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر موقف علی امین گنڈاپور کے منہ پر جوتا ہے، فائل فوٹو
افغان حکومت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر موقف علی امین گنڈاپور کے منہ پر جوتا ہے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی خوارج میں شامل ہو چکی، رانا تنویر

شیخوپورہ: وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فتنہ الخوارج میں شامل ہو چکی ہے ، قوم نے اسے مسترد کردیا ہے۔

نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب فتنہ دفن ہوگا اور ملک ترقی کرے گا، علی امین گنڈاپور کرمنل قسم کا شخص ہے، جس صوبے کا وزیراعلیٰ خود کلاشنکوف اٹھا کر تشدد پروان چڑھائے وہاں امن کی توقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک وقوم یا ریاست کے لئے نہیں بلکہ صرف مجرم عمران خان کو جیل سے نکلوانا ہے، افغان حکومت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر موقف علی امین گنڈاپور کے منہ پر جوتا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم عوامی مفاد کا معاملہ ہے اسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، آئینی عدالت آج کا نہیں 30 سالہ پرانا مطالبہ ہے، حکومت آئینی ترامیم پر اعتراض دور کرنے کے لیے تیار ہے مگر ہمیں بلا جواز مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں۔