فائل فوٹو
فائل فوٹو

دادو، 6 پولیس اہلکار ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

دادو: خلیل سولنگی کے ماورائے عدالت قتل کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد تھانہ سہون کے سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے سے فرار ہو گئے۔

جامشورو کے دوسرے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے بھی ملزم کی ضمانت مسترد ہونے پر مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم حکم سنائے جانے کے وقت ملزمان، انکوائری افسر اور عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے سامنے خاموشی سے باہر نکل گئے اور اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر بھاگ گئے۔

یاد رہے کہ خلیل سولنگی سہون پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق ہوا تھا۔