وقت کی کمی کے باعث سب دعوتوں کو قبول کرنا ممکن نہیں، فائل فوٹو
وقت کی کمی کے باعث سب دعوتوں کو قبول کرنا ممکن نہیں، فائل فوٹو

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور: معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے Ask Dr Zakir کے نام سے آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان آنے سے متعلق سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں اکتوبر میں حکومتی دعوت پر پاکستان آؤں گا جہاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لیکچرز کا سلسلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور مختلف شہروں کے لوگوں سے بہت سی درخواستیں اور دعوتیں موصول ہوئی ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث سب کو قبول کرنا ممکن نہیں، کیونکہ دعوتیں سینکڑوں کی تعداد میں ہیں جن میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، انشاء اللہ ہم ان میں سے کچھ جامعات کا انتخاب کریں گے، ایک یونیورسٹی کو ہم پہلے ہی منتخب کر چکے ہیں جو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ جو دعوت نامے موصول ہوئے وہ پاکستان سے تھے، بالآخر یہ میرا پاکستان کا پہلا آفیشل دورہ ہے، اس سے پہلے 1991 میں ڈاکٹر اسرار احمد سے ملنے پاکستان گیا تھا، پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ ایک کامیاب ٹور ثابت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔