ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے: کرکٹر سدرا امین

 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا امین نے کہا ہے کہ ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے۔

دبئی روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سدرا امین نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اعصاب پر قابو پائیں اور اچھے سے اچھا کریں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ کا موسم تھوڑا گرم ہوتا ہے ہم اس کے عادی ہیں۔

اوپننگ بیٹر سدرا امین کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف مجموعی طور پر سیریز اچھی رہی ہے، ہمیں چیزیں اپنے کنٹرول میں رکھنا ہوں گی۔

سدرا امین نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ میں سخت مقابلہ ہوا تھا، اُمید ہے کہ اب اچھا کھیل کر جیتیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔