لاہور(اُمت نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لندن میں میری اجازت کے بغیر میری تصویر لی گئی، جو جو ٹوئٹ کئے گئے میں بتا بھی نہیں سکتی، اظہر صدیق نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور بعد میں معافی مانگی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیس پر حکومتی انفلوئنس استعمال نہیں کر رہی، اگر میں حکومت سے مدد طلب کروں تو میرا کیس خراب ہوگا، پی ٹی آئی جلسے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کی گئی،فلک جاوید کے والد نے میری ویڈیو کا الزام بھی مریم نواز پر لگا دیا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بہت گھٹیا باتیں کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گندی اور گھٹیا گفتگو کا علاج ہم نے کر دیا ہے۔