اسرائیل سے تعاون کے الزام میں 12 افراد گرفتار

گرفتار افراد پر ایرانی سیکیورٹی کے خلاف منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے،پاسدارانِ انقلاب

               
September 23, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل سے تعاون کے الزام میں 12 افراد گرفتار کر لیے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر ایرانی سیکیورٹی کے خلاف منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے، ان افراد کو ایران کے 6 مختلف صوبوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار 12 افراد ایک منظم نیٹ ورک میں کام کر رہے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان 12 افراد کو کب گرفتار کیا گیا۔